• news

چیف جسٹس نے اپنی ذات کی بجائے آئین ، قانون کی بات کی:جہانگیر اشرف وینس

لاہور(خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ” جہانگیر اشرف وینس “ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے اپنی ذات کی بجائے آئین اور قانون کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کا زریں اصول یہ ہو کہ جو سب سے بڑی خرابی کرے اس کا احتساب نہیں ہو گا اور نہ ہی اس کے اختیارات ، عزت و مرتبہ اور مراعات میں کمی آئے گی تو وہ ملک کیسے بچ سکتا ہے۔ نیا ملک بنانا آسان نہیں ہوتا اور اس کو قائم رکھنا بنانے سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے پاکستان کھڑا مل گیا ہے تو اس کو غنیمت سمجھنا چاہئے۔ انہوں توقع ظاہر کی کہ اپنی ذات ، خواہشات اور منصوبوں کی تکمیل کی بجائے تمام ذمہ دار شخصیات اور ادارے آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات استعمال کر کے آسانی سے ملک کو مضبوط مستحکم اور پائیدار بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن