چھٹی کیوں کی ؟مدرسہ کے قاری کا طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) ملت پارک کے علاقے میں قاری شعیب نے چھٹی کرنے پر طالبعلم انس کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ انس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے قاری شعیب کو گرفتار کرلیا ہے۔ 13 سالہ انس بارش کی وجہ سے چھٹی کرنے پر مدرسے کے معلم نے بچے کو ڈنڈوں سے مارا اور زمین پر پٹختا رہا۔