افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 2 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے: ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کراچی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ دو ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ساڑھے چار ارب ڈالر سے بڑھ کر ساڑھے 6 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ یوسف گوٹھ میں 25 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ دو افراد گرفتار کر لئے، آپریشن میں پولیس، رینجرز اور انتظامیہ نے ساتھ دیا۔ آپریشن کے دوران کسٹم کی کچھ سیلیں بھی ملی ہیں جس کی تحقیقات جاری ہے۔ رواں ماہ 800 ملین روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد کیا جا چکا ہے۔