سعودی عرب کی سوڈان کے متحارب فریقین کو جدہ میں مذاکرات کی دعوت دے دی
نیویارک(این این آئی) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والے مملکت سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے تمام سوڈانی قوتوں کو جدہ آنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے سوڈان میں جنگ زدہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ راہداریوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا