• news

ورلڈکپ سکواڈ پر مشاورت فائنل، اعلاج آج، حارث رﺅف فٹ قرار پائے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم پاکستانی ٹیم کے کوچنگ سٹاف ، کپتان بابراعظم نائب شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی ٹیم کے مکمل کوچنگ سٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن‘ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور باﺅلنگ کوچ مورنے مورکل شامل تھے تاکہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کرسکیں۔اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی فٹنس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ ٹیم میں بہتری کیسے لائی جائے۔ اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ضمن میں بہتر حکمت عملی تیار کی جائے۔بینچ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہاکہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔ اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کیلئے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائےگی۔ اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں سیکھنے کو ملا ہے اور یہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔ ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور یقین ہے یہ اعلی سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے۔ ورلڈ کلاس بیٹرز اور باﺅلرز موجود ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم میگا ایونٹ میں ٹاپ فارم میں نظر آئے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ذکاءاشرف سے ملاقات کی اور اپنی آرا سے آگاہ کیا۔ انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن کو حتمی شکل دےدی ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج صبح سوا گیارہ بجے کردیا جائےگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف کو ٹیم سلیکشن کیلئے فٹ قرار دےدیا۔قومی کرکٹر حارث رو¿ف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باﺅلنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی باﺅلنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیا۔پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رو¿ف نے باﺅلنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ حارث رو¿ف کو ایشیاکپ کے میچ میں فٹنس مسائل کاسامنا ہوا، انہیں بھارت کےخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن