ورلڈ کپ، بھارت کھیل میں بھی سیاست کرنے لگا‘پاکستانی سکواڈ کی پرسوں روانگی کھلاڑیوں ‘آفیشلز کو ویزے جاری نہ ہوسکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن بھارت کھیل میں بھی سیاست کرنے لگا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال ویزوں کے منتظر ہیں، بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں، دہلی سے ہوم افیئرز سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے۔