• news

ڈیوس کپ ٹائی ‘پاکستان کا بھارت کیخلاف نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکار

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف میں بھارت سے ٹائی نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگی، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے واضح کردیا۔صدر سلیم سیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہمارا مہمان بننا چاہیے، یہاں آکر کھیلنے سے انکار درست فیصلہ نہیں ہوگا،لیتھوینیا، کوریا، ایران اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں، ہم نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، بھارت نے انکار کیا تو پاکستانی ٹائی میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی پاکستان میں کھیل کر اچھے پڑوسی ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔سٹار پلیئر عقیل خان نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو میزبانی کا موقع دے گی، یاد رہے کہ بھارت نے 59سال پہلے اپنی ٹینس ٹیم پاکستان بھجوائی تھی۔ اس سے قبل 2019میں ایشیا اوشیانا گروپ کیلئے آنے سے بھارتی انکارپر ٹائی کازغستان منتقل کردی گئی تھی، احتجاج کرتے ہوئے اعصام الحق اور عقیل خان نے شرکت سے انکار کردیا تھا، کمزور پاکستان ٹیم کو چاروں میچز میں شکست ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن