تیسری بیٹی کی پیدائش پر خاتون جنرل ہسپتال کی تیسری منزل سے کود گئی
لاہور (نامہ نگار) جنرل ہسپتال میں ایک خاتون تیسری بیٹی کی پیدائش پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش میں پہلی منزل کی کھڑکی سے نیچے کود گئی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں داخل قصور کی رہائشی خاتون سدرہ کے ہاں گزشتہ روز بیٹی پیدا ہوئی۔ اس سے پہلے وہ دو بیٹیوں کی ماں تھی۔ سدرہ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر اقدام کیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ جس کے سربراہ یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات ہیں۔