سکھ رہنما کا قتل: بی جے پی رکن اوسان کھو بیٹھا، پارلیمنٹ میں مسلمان ساتھی سے بدتمیزی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا میں سکھ رہنما سردیپ سنگھ کے قتل کے واقعہ نے بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا کر ڈالے۔ بی جے پی کے رکن رامیش مدھوری نے غصہ مسلمان رکن دانش علی پر نکالنا شروع کر دیا۔ لوک سبھا اجلاس میں نیا تماشا لگ گیا۔ رامیش مدھوری نے لوک سبھا کے اجلاس میں دانش علی کیخلاف نازیب الفاظ استعمال کئے۔ رامیش مدھوری کے ساتھ بیٹھے ہندو رکن اپنے ساتھی کو رونے کی بجائے مسکراتے رہے۔ سپیکر لوک سبھا نے بھی انہیں روکنے کی بجائے دانش علی کو زبردستی بیٹھنے کا اشارہ کیا۔