• news

آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، دفاع، سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی+ نوائے وقت رپورٹ ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع اور سلامتی کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وفد نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔علاوہ ازیں صدر عارف علوی کیساتھ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی ۔ دونوں ممالک نے تجارت معیشت او ردفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔صدر نےکیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں مین بہترین تعلقات کے حامل ہیں ، زراعت اور ٓئی ٹی کے شعبوں مین سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت موجود ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مالی مدد فراہم کی۔ سعودی جنرل فیاض بن حامدنے دونوں برادر ممالک کے درمین دوطرفہ تعون کو مزید بہتر منانے پر زور دیا ، سعودی عرب کا وژن 2030 پڑودی مملک اور اسلامی دنیا میں خوشحالی لائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن