اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔پاکستان نے 200 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر کے نقصان پر 43ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے حسن رضا، طارق ہارون اور محمد الیاس نے نصف سنچریاں سکور کیں، تینوں نے بالترتیب 59، 56 اور 59 رنز بنائے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم 199 رنز پر ڈھیرہوگئی تھی، سٹیو پالسن نے 65، ٹم بوٹ نے 30 اور کرس ڈکسن نے 23 رنز بنائے۔ عمران علی نے 3 جبکہ کاشف صدیق اور وقاص علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستان نے پہلے میچ میں امریکہ ‘دوسرے میں نیپال کو شکست دی تھی ۔