• news

فاسٹ باﺅلر احسان اللہ بھی ان فٹ‘5ماہ کیلئے کرکٹ سے دور‘کہنی کا آپریشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ایک اور فاسٹ باﺅلر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرا دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4سے 5ماہ کیلئے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں، کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں باﺅلنگ کی اجازت دےدی، احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر کا بتایا جس کے بعد لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا، احسان اللہ کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن