مہنگائی، غربت حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑےگا:طاہر ڈوگر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھوک مہنگائی اور غربت سے پریشان حال سڑکوں پر آئے تو حکومت مشکل میں آجائیگی۔عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔ حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوامی مسائل کو فوری حل کرنے معاشی استحکام کے دعوئے جھوٹ کا پلندہ نکلے۔ سردار محمد طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرضے اور ڈالر کی ا±ڑان نے ملک وقوم کو معاشی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔قائد اعظم کے خواب کی تعبیرفلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔