• news

سیاسی عدم استحکام ،بے یقینی کے خاتمے کیلئے فی الفور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جاے : فائزہ ملک

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ جس طرح سے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروانے کا کہا گیا ہے یہ کافی نہیں ہے۔ سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ فی الفور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جاے تاکہ جن لوگوں نے الیکشن لڑنا ہے۔ وہ اپنی الیکشن مہم کو شروع کرسکیں۔جب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہو جاتا تب تک انتخابات کے حوالے سے شکوک و شبہات اور سیاسی بے یقینی کی فضاءبھی قایم رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن