• news

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے بھارت بطور دہشتگرد ملک بے نقاب ہوگیا:شجاع الدین شیخ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے بھارت بطور دہشت گرد ملک بے نقاب ہوگیا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اب ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ثابت ہو چکی ہے کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو بھارت نے ہی قتل کروایا۔ کینیڈا میں ’را‘ کے سربراہ بھارتی سفارتکار نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی اور ٹارگٹ کلنگ کے اس قبیح منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن