ایل ڈی اے کا آپریشن:مرغزار کالونی پلاٹ نمبر 3 ڈی جزوی طور پر مسمار،متعدد املاک سربمہر
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے مین ملتان روڈ، علامہ اقبال ٹاو¿ن اور مرغزار کالونی کے اطراف میں آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد املاک مسمار اور سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مرغزار کالونی پلاٹ نمبر 3 ڈی کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔مین ملتان روڈ واپڈا گرڈ سٹیشن کے سامنے غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کر دی گئی۔ علامہ اقبال ٹاو¿ن مہمدوٹ بلاک میں غیر قانونی مارکی کی تعمیر کا اسٹرکچر اور سبزہ زار سکیم میں غیر قانونی طور پر قائم کار شو روم جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔ اس کے علاو¿ہ خیبر بلاک علامہ اقبال ٹاو¿ن میں غیر قانونی کمرشل استعمال پر ملتان روڈ پر قائم 3 املاک سربمہر کر دی گئیں۔