• news

ڈرائیونگ لائسنس‘ٹریفک وارڈنزنے میڈیکل کے نام پر کرپشن کا نیا راستہ نکال لیا

 لاہور(نامہ نگار) ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سنٹرز پر مانیٹرنگ کے کیمروں کی تنصیب کے بعد وارڈنزنے کرپشن کانیاراستہ نکال لیا ۔ امیدواروں کومیڈیکل بنوانے کےلئے بلیک میل کیاجانے لگا ،وارڈنزمخصوص ڈاکٹرزاورلیب سے میڈیکل رپورٹ لانے پربضد ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے صورتحال علم میں آنے پر مخصوص ڈاکٹرسے میڈیکل کی ڈیمانڈکرنےوالے وارڈنزکےخلاف سخت ایکشن کامراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق قانون میں ایسی کوئی شق نہیں کہ مخصوص ڈاکٹرزیالیب سے میڈیکل کرایاجائے،آئندہ کسی بھی امیدوارسے مخصوص ڈاکٹریالیب کامیڈیکل نہیں ڈیمانڈ کیاجائےگا،سرٹیفائیڈ ڈاکٹرز یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔ صوبہ بھرسے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔ذرئع کے مطابق ٹیسٹنگ سنٹرزکا عملہ مخصوص ڈاکٹرزسے میڈیکل بنوانے پر ان سے اپنا کمشن وصول کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن