پوری قوم ملکی حالات میں بہتری کی شدت سے منتظر ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ،ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ پچھلے چند سالوں سے ملک میں سیاسی ابتری کے باعث حالات بہت خراب ہیں۔ ہر آنے ولا دن اقتصادی ، معاشی لحاظ سے بہت تباہ کن خبریں لا رہا ہے۔ نہایت غیر یقینی کی فضا قائم ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے نے ڈیفالٹ ہونے سے تو بچا لیا لیکن اب عوامی سطح پر حالات بہت تشویشناک ہیں۔ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں نے غریب سے جینے کی امنگ ہی ختم کر دی ہے۔ بجلی کے بل تباہی مچار ہے ہیں۔ حکومت دلاسے دیکر دل بہلا تو دیتی ہے لیکن عملاً کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا۔ سب کچھ حسب سابق ڈگر پر چلتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع آمدن محدود ہوتے جارہے ہیں۔ کاروبار ختم ہو گئے ہیں۔