آئی جی کھلی کچہری ‘ڈی پی اوز کو مقامی سطح پر مسائل حل کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ ڈی پی اوز کو فوری کاروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کریں۔ پولیس ملازمین کی درخواستوں کا متعلقہ برانچ سربراہان ذاتی نگرانی میں ازالہ کریں،ٹرانسفر، پوسٹنگ، جزا و سزا سمیت دیگر امور سے متعلقہ مسائل پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔