• news

پی ڈی ایم حکومت معیشت تباہ کر کے رخصت ہوئی : ڈاکٹر اسلم خان

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سیاسی خانہ بدوشوں کے چلے جانے سے کوئی سیاسی جماعت کمزور نہیں ہوتی بلکہ قوم ان چہروںسے آشکار ہوجاتے ہیں جو صرف ذاتی مفادات کی سیاست کر کے ملک وقوم کے مفادات کیساتھ کھلواڑ کرتے ہیں قوم نے دیکھا کہ قوم نے ووٹ عمران خان کو دئیے اور انکے دور میں وزارتیں انجوائے کرنیوالے آج کہاں کھڑ ے ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں انتقام کا نشان بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے عوام کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونکتے ہوئے رخصت ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن