مسلمانوں کو محافل میلاد کا انعقاد یقینی بنانا چاہئے : محمد احمد
کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران سٹیڈیم شاپنگ سنٹر کے جنرل سیکرٹری محمد احمداور سعید احمد سندھونے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاوّل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، آقاکریم کی ولادت کی خوشی میں جہاں بھر میں کفر و شرک کے بادل چھٹ گئے اور ہر طرف آپ کے نور سے دنیا منور ہوگئی آپ غریبوں، دکھی اور بے سہارا لوگوں کے سہارا بن کر تشریف لائیں،مسلمانوں کو محافل میلاد کا انعقاد اولین ترجیح کے طور پر یقینی بنانا چاہئے ۔