• news

چیف جسٹس سے وکلاءنمائندوں کی ملاقات ماہانہ کاز لسٹ دینے کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ بار کونسلز، ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود بھی شریک تھے۔ ملاقات میں وکلاءنمائندگان نے ماہانہ کاز لسٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔ وکلاءکا کہنا تھا کہ کاز لسٹ ماہانہ جاری کی جائے گی تو وکلاءکو تیاری کیلئے وقت مل جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے۔ مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں، 18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے، اسی مدت کے دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے۔ سپریم کورٹ نے 2 اکتوبر 2023ءسے آگے چار ہفتوں (ایک ماہ کی پرپوز) غیر حتمی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن