• news

9مئی حملہ کیس، 9ملزموں کی ضمانتیں منظور، خدیجہ شاہ سمیت55کی خارج

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاﺅس حملہ کیس میں ملوث 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ جسٹس ارشد جاوید نے ضمانتوں کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تمام ملزمان کی ایک ایک لاکھ کے مچلکوںکے عوض ضمانت منظور کر لی۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور محمودالرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایڈمن جج عبہر گل نے ماڈل ٹاﺅن میں سیاسی جماعت کے دفتر کو جلانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے دونوں ملزموں کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے محمودالرشید اور اعجاز چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ملزمان کو 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جناح ہاﺅس حملہ کیس خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ‘عالیہ حمزہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی جناح ہاﺅس مقدمہ میں ملوث چار خواتین ملزمہ کو چار اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ماریہ خان‘ شمائلہ ستار‘ خالدہ حمید اور رضیہ سلطانہ نے مو¿قف اپنایا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن