پاکستانی معیشت پر تجربوں کا وقت ختم ہوچکا: خالد مسعود سندھو
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کہا ہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹس کے بعد اب گنجائش نہیں ہے کہ پاکستان کی معیشت کے ساتھ تجربے کیے جائیں۔ سیاسی استحکام، امن و امان اور دیرپا معاشی وژن سے ہی ملک اس دلدل سے نکلے گا۔ گزشتہ 75 سال اشرافیہ کا پاکستان رہا ہے۔ اب اسے غریب کا پاکستان بنانا ہوگا۔ ہماری غریب عوام کا حق ہے کہ انہیں سستی بجلی اور پٹرول فراہم کیا جائے۔ محنت کشوں پر جب حکومت خرچ کرتی ہے تو آسمانوں سے بھی مدد آتی ہے۔ نوجوانوں کو مفت صلاحیتیں سکھائی جائیں۔ آئی ٹی سمیت دیگر صنعتوں پر کام کیا جائے اور چھوٹے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے۔ ملک کی پیداواری صلاحیت اور عوامی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ قرضے لے کر کب تک سفید ہاتھی پالتے رہیں گے۔