• news

کسی وارڈ میں بارشی پانی داخل نہیں ہوا، علاج معالجہ جاری رہا: ایم ایس جنرل ہسپتال

لاہو(نیوز رپورٹر)ہفتہ کو ہونے والی بارش کے دوران لاہور جنرل ہسپتال ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں معمول کے مطابق علاج معالجہ جاری رہا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال سے بارشی پانی کے برقت اخراج کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ اور ملازمین کی کاوشوں سے اس مرتبہ ہسپتال کے کسی وارڈ میں پانی داخل نہیں ہوا اور مریضوں کو بلا تعطل طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن