حضرت محمد کی زندگی کا ہر لمحہ ہمارے لئے بہترین نمونہ : سید ادریس شاہ زنجانی
لاہور(کلچرل رپورٹر)دربار حضرت میراں حسین زنجانی کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حضرت محمد کی زندگی کا ہر لمحہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ پاک رب العالمین ہے ماہ ربیع لاول میں جشن عید میلاد البنی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔جامع حزب الاحناف کے زیر اہتمام 11ربیع الاول کو داتا دربار چوک سے ریگل چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔ جس کی قیادت جامع حزب الاحناف کے امیر مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی، ناظم اعلیٰ پیر سید حیدر مصطفےٰ رضوی،سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی، پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی، پیر سید فاخر محمد زنجانی و د یگر علماءمشائخ سالانہ مشعل برادر جلوس کی قیادت کریں۔