• news

بجلی کے بلوں ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر اٹاری سروبہ میں مظاہرہ

لاہور (نیوز رپورٹر) ہیلپ پوور کے صدر رمضان میو کی قیادت میں اٹاری سروبہ میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کے حکومت بجلی کے بلوں اور پٹرول پر فوری طور پر عوام کو ریلیف دے۔ موجودہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس پر غریب آدمی خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اوپر سے مہنگے پٹرول نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن