• news

نگران حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کرکے عوام کا کچومر نکال دیا: عابد حسین صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نگران حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کرکے بھوکی پیاسی عوام کا کچومر نکال کررکھ دیا ہے۔ ان نگران حکمرانوں کی بدترین مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے غریب گھرانے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ ہمارا نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں شامل کیے گئے ناجائز اور بے جاٹیکسز ختم کیے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن