ننکانہ صاحب : دو گروپوں میں تصادم‘ 4 افراد زخمی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب مانانوالہ روڈ پرجٹاں دی ڈھاری گاﺅں میں نا معلوم وجہ سے دو گروپوں میں لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں 58 سالہ اکبر، 55 سالہ اقبال ، 19 سالہ فیضان اور 35 سالہ اشتیاق شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا ۔