گورنر ہا¶س لاہور کے سامنے دھرنے کیلئے جماعت اسلامی کا قافلہ روانہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گورنر ہا¶س لاہور کے سامنے دھرنے میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی کے کارکنوں کا قافلہ لاہور روانہ ہوگیا، جس کی قیادت زونل امیر سردار عبدالرزاق نے کی اس موقع پر سٹی امیر مظہر اقبال ساجد، صوبائی اسمبلی کے امیدوار رانا اظہر جہانگیر اور جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں مہنگائی نہیں بلکہ تباہی آئی ہے حکمرانوں نے مال بنانے کے لئے آئی ایم ایف سے غیر معقول شرائط پر معاہدے کئے واپڈا کی سستی بجلی کی بجائے کمیشن کی خاطر آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدی معصوم اور غریب عوام کا خون غریب کا نچوڑا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اشیائے خورونوش عام عوام کی پہنچ تک لائی جائیں مطالبات کی منظوری تک جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف تحریک جاری رکھے گی۔