• news

بجلی، گیس چوری، کریک ڈاﺅن جاری، 145گرفتار، 2187کنکشن منقطع، جرمانے

لاہور، گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں، اسلام آباد‘ فیصل آباد (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں فیسکو سب ڈویژن گارڈن کالونی کے ایس ڈی او سنیل اسلم نے بڑی کارروائی کی۔ شہر کے پوش ایریا ٹی اینڈ ٹی کالونی میں 14افراد کی ڈائریکٹ بجلی چوری پکڑ لی۔ بجلی چور 14صارفین اور کالونی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی۔ غیر قانونی 3فیز میٹر اور تاریں اتار کر قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔دیگر علاقوں سے مزید 95 پکڑے گئے۔ نواب شاہ میں بجلی چوری میں معاونت کرنے والے 2 ایس ڈی اوز‘ 2 لائن مین معطل کر دیئے گئے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کا گیس چوروں کے خلاف پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد میں کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ گیس چوری کرنے والے مزید 7187گیس کنکشنز منقطع کر کے46.3 ملین سے زائد کے جرمانے عائدکر دئیے گئے۔ علاوہ ازیں لاہور ریجن کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے 2500 فٹ پر مشتمل فیک گیس نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ھلہ روڈ پتوکی کے علاقے محلہ اسلام نگر میں گیس چوروں نے سارے محلہ میں 1.25انچ قطر کا 2500 فٹ فیک نیٹ ورک بچھا یا ہوا تھا جس کو مین لائن سے کنکشن کرکے بڑے پیمانے پر گیس چوری کا پروگرام تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر پولیس آپریشنز ونگ لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گذشتہ 18 روز کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 3674 مقدمات درج کئے گئے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن پولیس نے 810، کینٹ ڈویژن 972، سول لائنز 303، صدر 518، اقبال ٹاو¿ن 573 اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن پولیس نے 498ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور پولیس کو لیسکو، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا سوات کے مقابلے میں مردان میں سالانہ بجلی کے نقصانات 7 ارب روپے زیادہ ہیں۔ گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈا¶ن چھٹی کے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہا، مزید 36بجلی چور پکڑے گئے، تمام کے خلاف مقدمات درج کر لے گئے۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 973 ہو گئی، بجلی چوروں کو ساڑھے 8 کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری کی حالیہ مہم کے دوران گیپکو ریجن میں جاری کریک ڈا¶ن کے دوران 45زمیندار بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 8انڈسٹریل، 33کمرشل اور 887 گھریلو صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ایس ڈی او سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں نمبر 2 سکندر ریاض نے واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے عمران کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے، بارہویں روز میں 23.55 ملین کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر346.45 ملین کی ریکوری کرلی گئی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے بارہویں روز 763ڈیفالٹرز سے 23.55ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے83 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے3.83ملین اور ایسٹرن سرکل میں 105 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.37 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹو نے تحصیلدار ماڈل ٹاو¿ن رانا ارسال اور تحصیلدار کینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 85ڈیفالٹرز سے 3.84ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 46ڈیفالٹرز سے1.79 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 57ڈیفالٹرز سے1.37ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 97ڈیفالٹرز سے 2.19 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 128ڈیفالٹرز سے1.75ملین جبکہ قصور سرکل میں 162ڈیفالٹرز سے4.41ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران10878 ڈیفالٹرز سے346.45 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 1169ڈیفالٹرز سے41.52ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1410ڈیڈڈیفالٹرز سے93.91 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 1311ڈیفالٹرزسے50.73ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 764ڈیفالٹرز سے22.22ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 677ڈیفالٹرزسے16.91ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1076ڈیفالٹرز سے34.04ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1586ڈیفالٹرز سے22.71ملین جبکہ قصور سرکل میں 2885ڈیفالٹرزسے64.41ملین کی ریکوری کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن