وزیراعظم کا دورہ نیو یارک، عالمی برادری کے سامنے اہم علاقائی، عالمی امور پر زبردست موقف پیش کیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے نیویارک کے پانچ روزہ دورہ کے دوران عالمی برادری کے سامنے اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف بھر پور اور جامع انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے 78ویں اجلاس سے خطاب کیا اور اس موقع پر عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیر اعظم کے دورہ کے حوالہ سے میڈیا کے ایک حصے میں دیئے گئے۔ تاثرات کے برعکس وزیر اعظم کا دورہ اور ان کی مصروفیات عالمی رہنماو¿ں اور حکومتی نمائندوں کے لئے بھرپور دلچسپی اور توجہ کا حامل تھا۔ وزیراعظم کی طرف سے پیش کردہ نقطہ نظر عالمی رہنماﺅں کے نقطہ نظر سے ہم آہنگ تھا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نیویارک میں عالمی رہنماو¿ں کو 'بھارت کے بدمعاش رویے' کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے خیالات کو ان کے متنوع سامعین نے تسلیم کیا کیونکہ ناقابل تردید شواہد سامنے آنے کے بعد مغربی ممالک نے سکھ رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے بھارتی ریاستی سرپرستی میں قتل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کشمیر، اسلامو فوبیا، مالی عدم مساوات، کوویڈ کے باعث مہنگائی، موسمیاتی تبدیلی، افغانستان میں امن، اقوام متحدہ کے کردار اور اصلاحات اور دہشت گردی کے مسائل کا بھی ذکر کیا۔ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے لیے پاکستان کی حمایت کی توثیق کی۔ نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سمیت آئی ایم ایف اور دیگر وفود کے ساتھ ملاقات کی۔