قوم روایتی کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑائیں:اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عوامی حلقوں میں کرپشن کی سزاموت کے پی ٹی آئی این کے نعرے کو دن بدن پذیرائی مل رہی ہے جوکہ ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے۔ قوم روایتی کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑائیں۔ ان لوگوں نے ملک و عوام کے ساتھ کبھی بھی اچھا سلوک نہیں کیا۔ نواز، زرداری اور عمران سٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آتے ہیں اور جب یہ اقتدار سے نکلتے ہے تو سٹیبلشمنٹ اور ججوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ ان تینوں نے پاکستان کو معاشی طور پر کھوکھلا کر دیا ہے۔ عوام نواز شریف،زرداری اور عمران کے کسی نئے بیانیے پر کان نہیں دھریں گے۔ نواز شریف اقتدا رمیں ہوتو پاکستان میں رہتا ہے۔ اقتدار سے نکلے تو کبھی جدہ، کبھی لندن کی یاترا کیلئے چلا جاتا ہے۔