دریا ئے راوی سے تشدد زدہ خاتون کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) دریائے راوی میں نامعلوم خاتون کی تیرتی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔ سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے نعش دریا سے نکال کرپولیس کے حوالے کر دی ۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور شناخت نہیں ہو سکی ہے۔