قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے 30ستمبر کو ورلڈکپ سکواڈ جوائن کریں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے 30ستمبر کو پاکستان کا ورلڈکپ سکواڈ جوائن کریں گے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کی کوچنگ مکی آرتھر کو سپرد کرنے کے بڑے حامی تھے،دوسری جانب کوچ ڈاربی شائر کا پرکشش معاہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہوئے، بالآخر انھیں بھاری تنخواہ پر آن لائن ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا انوکھا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ سٹاف بھی منتخب کیا مگر ٹیم کیلئے زیادہ وقت نہ نکال سکے،وہ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل آئے اور پھر سری لنکا سے واپس روانہ بھی ہوئے۔پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ٹیم ڈائریکٹر 30ستمبر کو بھارت میں ہی سکواڈ کو جوائن کریں گے، اس وقت تک ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیل چکی ہوگی۔