• news

فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے کندھے کے آپریشن کا امکان

 لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت کےخلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے قومی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کیلئے کہا گیا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ فاسٹ باﺅلر کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن