• news

پاکستان کا دکھ دیکھنے والوں کو ایوانوں میں پہنچائیں گے: خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا دکھ دیکھنے والوں کو ایوانوں میں پہنچائیں گے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگ وعدے پر نہیں ارادے پر آئے ہیں، یہ ارادہ اپنے حق کے لیے لڑنے اور ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا ہے، اس جدوجہد کا حصہ بننے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایوانوں میں ان پاکستانیوں کو پہنچائیں گے جنہوں نے پاکستانیوں کا دکھ دیکھا ہے۔ ہم الیکشن جیتنے نہیں آپ کا دل جیتنے آئے ہیں۔ آج کراچی کے ہر علاقے میں جتنا بھی پانی ہے ایم کیو ایم کے دور میں ملا ہے۔ اس تحریک کو ختم کرنے والے مٹ رہے ہیں، ایم کیو ایم پہلے سے متحد، منظم اور مضبوط ہے، سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو۔

ای پیپر-دی نیشن