• news

سرگودھا :فوتگی والے گھر کھانا کھانے سے 44 افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

سرگودھا(نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں فوتگی والے گھر میں کھانا کھانے سے 44 افراد کی حالت غیر ہو گئی جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پانچ افراد کی حالت انتہائی نازک بتلائی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 126 جنوبی گیمن میں فوتگی والے گھر سے تقسیم ہونے والا کھانا کھانے سے44افراد کی حالت غیر ہو گئی جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو سلانوالی اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا واقعہ کی ابتدائی تحقیق سے انکشاف ہوا کہ گندم کی پسائی میں زہریلی گولیاں پس گئیں اور اس آٹا کی روٹی کھانے سے جن افراد کی حالت غیر ہوئی ان میں پانچ کی حالت نازک بتلائی جا رہے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن