• news

اختر مینگل سے ملاقات‘ وڈھ میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی: گورنر بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وڈھ میں بی این پی کے رہنما سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل وڈھ کی کشیدہ صورتحال‘ سیاسی حالات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ تحصیل وڈھ کی صورتحال گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ علاقائی سطح پر کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ وڈھ کی صورتحال اور حالات کو سنجیدہ لینے اور پائیدار حل کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن