• news

اندازہ نہیں تھا وزیراعظم اسی ہوٹل میں ہیں ورنہ کہیں اور چلا جاتا: ملک احمد

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعظم سے ملاقات کے سوال پر مسلم لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ سے اچھی راہ و رسم ہے۔ میڈیا پر ملاقات کا اتنا ذکر نہ چلا ہوتا تو شاید مل ہی لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات سے انوار الحق کاکڑ کی نیوٹرل پوزیشن پر سوال اٹھ سکتا ہے تو ان سے ملنے سے گریز کروں گا۔ اندزہ نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ اسی ہوٹل میں ہیں ورنہ کسی اور ہوٹل میں چلا جاتا۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ لندن ذاتی کام کے سلسلے میں آیا تھا۔ نگران وزیراعظم سے ہوٹل میں قیام کے دوران ملاقات نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن