ناروے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ ونگ سوٹ پائلٹ کی وادی ہنزہ میں بلند پہاڑ سے چھلانگ لگا کر محفوظ لینڈنگ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) گینز ورلڈ ریکارڈ یافتہ نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس نے پاکستان میں نیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاو¿ں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگاکر محفوظ لینڈنگ کی۔نارویجین پائلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن پہلے بھی گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرچکے ہیں اور دونوں نے پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔لینڈنگ کے بعد نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس نے بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ اور بہترین ملک ہے۔نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس نے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔