• news

مہنگائی کے باعث پشاور میں 70 سے 80 فیصد کاروبار متاثر

 پشاور(آئی این پی ) مہنگائی اور غیر یقینی صورت حال نے خیبر پی کےمیں کاروباری مراکز کو بھی شدید دھچکا پہنچا دیا۔پشاور میں 70 سے 80 فیصد کاروبار متاثر ہے۔ دکانداروں نے دکانیں تو کھولیں ہیں مگر گاہک نہ ہونے کے برابر ہے۔ خیبر پختونخوا خصوصا صوبائی دارالحکومت پشاور میں مہنگائی اور بڑھتے عدم تحفظ نے پشاور کے کارباری مراکز کی رونقیں بھی لوٹ لیں۔جہاں شہریوں کا رش ہوا کرتا تھا وہیں آج گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ تاجر کہتے ہیں حالیہ مہنگائی نے کاروبارکو اتنا نقصان پہنچایا ہےکہ سیلز مین کو ایک دن کی دیہاڑی بھی نہیں دے سکتے تاجروں کے نمائندوں نے مہنگائی اور دوسرے عوامل کے ساتھ ساتھ ٹیکسیشن کی غلط پالیسیوں کو کاروبار کے متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا۔انکا کہنا ہے کہ حکومت سے ریلیف نہ ملا تو رہا سہا کاروبار بھی ختم ہوجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن