• news

انتخابات موجودہ ووٹر، فہرستوں پر ہوں گے، نشستوں کی تعداد برقرار رہے گی: الیکشن کمشن

اسلام آباد(وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکے گا، آئندہ عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے۔پنجاب بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23 لاکھ 10 ہزار 582 ہوگئی۔ 2018ءکے مقابلے میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 811ووٹرز کا اضافہ ہوا۔ولاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ڈی لیمیٹیشن کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کیا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی منظوری کے بعد ابتدائی حلقوں کی فہرست 27 ستمبر کو جاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کل ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا۔حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک دائر ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن اعتراضات 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک نمٹائے گا۔ الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیاں 30 نومبر کو جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، الیکشن کمیشن کل ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا جس کی فہرست 27 ستمبر کو جاری ہوگی۔نئی حلقہ بندیوں میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کر لیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد ابتدائی حلقوں کی فہرست جاری ہوگی، جب کہ ان حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر تا 27 اکتوبر دائر ہوسکیں گے جنہیں کمیشن 26 نومبر تک نمٹائے گا اور حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن