یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان
اسلام آباد (نیٹ نیوز) یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 10 لاکھ یورو کی نئی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے ' ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے '۔یاد رہے یورپی یونین نے گذشتہ سال بھی پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے انسانی بنیادوں پر 16.5 ملین یورو فراہم کیے تھے۔