• news

افغان وزیر خارجہ وفد کے ساتھ روس چلے گئے

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ روس روانہ ہو گئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امیر خان متقی ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی‘ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن