• news

صنم جاوید سمیت 4 خواتین رہا ہوتے ہی جناح ہا¶س حملہ کے دوسرے مقدمہ میں گرفتار

لاہور (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور 3 خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کر لیا۔ لاہور پولیس کا م¶قف ہے کہ چاروں خواتین کو جناح ہا¶س پر حملے کے دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ صنم جاوید ‘ افشاں طارق‘ آشمہ شجاع اور شاہ نور کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ چاروں خواتین کو ضمانت پر رہائی دی گئی تھی۔ قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پرصنم جاوید سمیت چار خواتین کی رہائی کی روبکار جاری کر دی تھی۔ محکمہ پراسیکیوشن نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظوری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں جناح ہاﺅس پر حملہ اور جلاﺅگھیراو¿ کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما روبینہ جمیل کی ضمانت درخواست قبل از وقت ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ سوموار کو سماعت پر پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمہ کے مقدمہ میں نئی دفعات شامل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر ہیں، اس دوران ضمانت درخواست دائر نہیں ہو سکتی اور یہ قبل از وقت دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے کے بعد ضمانت دائر کی جا سکتی ہے۔ ملزمہ کی جانب سے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے عدالت کے روبرو درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ روبینہ جمیل کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے بے بنیاد طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے۔ درخواست گزار ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں، تفتیشی افسر تفتیش بھی کر چکے ہیں اور ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 109/23 درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن