• news

اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فریدبلوچ کی عدالت نے اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کاحکم سنادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کی جانب سے میاں احمد خان عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ وقوعہ کے چشم دید گواہ موجود ہیں جبکہ آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے،ملزم نے طلاق لینے کی رنجش پر اہلیہ کو قتل کیا اور پولیس نے پسٹل بھی برآمد کیا،فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہوجانے پر سکندر جان کوسزائے موت،ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں پانچ سال قید کی سزاکے علاوہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی حکم سنادیا۔ملزم سکندر جان نے دو سال قبل خلع لینے پر فائرنگ کر کے اہلیہ دلشاد بی بی کو قتل کیا جسکا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن