سانحہ جڑانوالہ: جوڈیشل کمشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کل طلب
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے جڑانوالہ سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کے قیام کی درخواست پر 27ستمبرکو چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد ہو گا، درخواست میں موقف اپنایا گیا سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔ استدعا ہے کہ عدالت بروقت اور فوری انصاف کیلئے جوڈیشل کمشن کی تشکیل کا حکم دے۔