• news

سزا کیخلاف اپیل کیلئے نواز شریف کی عدالت پیشی ضروری: ملک احمد

لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق کورٹ آرڈر میں تمام تفصیلات طے شدہ ہیں۔ نواز شریف کو بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ مینار پاکستان نواز شریف کے استقبال کیلئے سب سے موزوں اور بہترین جگہ ہے جس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ نواز شریف کے واپسی کے پروگرام کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ سیاست میں نفرت کے بیج بونے اور ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو کس بات کا این آر او دیا جائے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی لندن واپسی قانونی امور پر مشاورت سے متعلق تھی۔ نواز شریف کی واپسی 21 اکتوبر کو حتمی ہے۔ جنرل (ر) باجوہ کے احتساب سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ میں مشاہد حسین سید کے بیان سے اختلاف کرتا ہوں۔ توسیع کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے تھا، ایک پارٹی مخالفت میں ووٹ ڈالتی تو کیا تاثر جاتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن