جنوبی افریقا نے فلسطینی شہریوں کے داخلے کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی
جوہانسبرگ (اے پی پی)جنوبی افریقا نے ملک میں فلسطینی شہریوں کے داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطاب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ ایک مثبت ا قدام ہے جو ہمارے فلسطینی عوام کے منصفانہ نصب العین کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدام ہمارے شہریوں کی زندگیوں اور نقل و حمل کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو مدد اور سہولیات فراہم کرے جنہیں اسرائیلی قابض ریاست کی نسل پرستی اور فاشزم کا سامنا ہے۔جمہوریہ جنوبی افریقا کی حکومت نے فلسطینی شہریوں کو جنوبی افریقا میں داخلے کے لیے ویزے سے مستثنی قرار دیا ہے، جن کے پاس فلسطینی پاسپورٹ ہے وہ بغیر ویزا جنوبی افریقا کا سفر کرسکتے ہیں۔اس فیصلے کے مطابق فلسطینیوں کو جنوبی افریقاکے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں پر 90 دنوں کے لیے ویزا فری سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔